How to make roti(flatbread)
Back home we eat ”Roti” twice a day with different vegetables, curry, masala and chutney. Some people eat it three times a day, in the morning for breakfast people make “ paratha” is made with the same dough, that we use to make “roti”.
What is roti?
Roti is the simplest flatbread made with wholemeal wheat flour. In Urdu/Hindi it's called “Atta” we make paratha with this as well. We make the dough just with three ingredients, flour, salt and water. Some people use oil but my mother did not use it so I do not use it as well. It has different names such as roti, chapati, and phulka but they are all the same. We can't make traditional roti without using Atta. We live a little far from our Pakistani /Indian stores so I can't find Atta from local grocery stores. I make roti with all-purpose white flour but you can use whole wheat flour. I use one more ingredient to make the dough “dry yeast” we can make the dough without yeast but adding this to the dough allows the roti to be soft, flexible and easier to work with. Last time I promised to share my roti recipe, so today, I am going to write how I make roti. It is a little bit difficult to make in the beginning but, it is not rocket science, you can make a good roti after practising to make it. I will try my best to explain to you how I make roti, let's make it.
Roti dough
Ingredients:
Two cups - all-purpose white flour
3/4 cups - warm water
One teaspoon - salt
One teaspoon - dry yeast
Method:
If you have a stand mixer you can use the dough
hook attachment to kneed for you. I have one but I prefer to make the dough by my hand. If you don't have a stand mixer you can make the dough by hand.
In a medium bowl, stir together the flour, salt and yeast mix it well with your hands. Start adding water little by little. Knead it until the dough is smooth and flexible for about 8 minutes. Cover the bowl and let the dough rest for at least one hour. I always make the dough for two to three days. If you want to make it for two to three days, put the dough in the fridge in an airtight container, as I do.
Divide dough into twelve equal round balls. If you want a roundish roti you need to make a nice ball shape. Set aside the balls and use one at a time.
Take some dry flour in a bowl for dusting the roti while rolling it. dip the ball into dry flour and dust it from all sides before shaping it. While rolling, it helps to lightly dust the rolling board.
Roll out each ball using a rolling pin into a round shape “roti”, cook the roti in a preheated (Tawa) pan. Cook it one minute on one side and then flip it to another side while
Pressing the edges down in the pan with a tea towel or a spatula, cook it one minute on medium heat until there are soft brown spots on the bottom. When it is done, place the roti immediately in the warmer. The roti should have some dark and brown spots when finished. Serve the hot roti with any vegetable or curry!
Note: 1- leave the roti covered until serve.
2- Make sure the Tawa (pan) is heated well on medium heat before you put the roti on it.
How to store:
I don't store roti because I prepare fresh roti everyday, but some people work and they don't have time to make it fresh. Those people can store roti. If you want to store it for two to three days, put the roti on a paper towel and then roll it in an aluminum foil. Put it in the fridge and it should remain good! However, if you want to freeze it for a long time then place parchment paper between each roti and stack it up. Then put this stack into a freezer bag and freeze it.
Reheated:
When you want to use the roti, take it out from the freezer and reheat it in the microwave for one minute and serve it!
ہمارے ملک میں ہم روٹی دن میں دو بار مختلف سبزیوں ، سالن ، مسالہ اور چٹنی کے ساتھ کھاتے ہیں۔ کچھ لوگ اسے دن میںتین بار کھاتے ہیں ہم بھی جب چھوٹے تھے صبح پراٹھا کھاتے تھے مگر اب ہضم نہیں کر سکتے،روٹی بھی ایک ہی ٹائم کھاتے ہیں دوسرے ٹائم سسلاد یا چاول کھاتے ہیں۔
روٹی کیا
ہے؟
روٹی گندم کے آٹے سے بنائی جاتی ہے ۔ اردو/ہندی میں اسے ہم "آٹا" کہتے ہیں ہم اس سے پراٹھا بناتے ہیں ، اس کے ساتھروٹی بناتے ہیں ۔ ہم آٹا صرف تین اجزاء ، آٹا ، نمک اور پانی سے گوندتے ہیں۔ کچھ لوگ تیل استعمال کرتے ہیں لیکن ، میریماں نے استعمال نہیں کیا لہذا میں بھی استعمال نہیں کرتی۔ یہ مختلف ناموں سے جانی جاتی ہے ، روٹی ، چپاتی ، پھولکا لیکنسب ایک جیسے ہیں۔ ہم آٹا کے استعمال کے بغیر روایتی روٹی نہیں بنا سکتے۔ لیکن جب سے میں یہاں آئی ہوں اور ہم اپنےپاکستانی /انڈین اسٹورز سے تھوڑی دور رہتے ہیں لہذا مجھے مقامی گروسری اسٹورز سےآٹا نہیں ملتا ۔ میں میدہ سے روٹی بناتی ہوںلیکن آپ براون میدہ استعمال کر سکتے ہیں ۔ میں آٹا گوندنے کے لیے خمیر استمال کرتی ہوں ہم بغیر خمیر کے آٹا بنا سکتے ہیں لیکن، آٹے میں اس کو شامل کرنے سے روٹی نرم اور لچکدار بنتی ہے اور اس کے ساتھ میدے سے روٹی بنانا آسان ہو جاتا ہے۔ میںنے اپنی روٹی کی ترکیب شیئر کرنے کا وعدہ کیا تھا تو آج میں لکھنے جا رہی ہوں کہ میں روٹی کیسے بناتی ہوں۔ شروع میں اسے بناناتھوڑا مشکل ہے لیکن ، یہ راکٹ سائنس نہیں ہے ، آپ اسے بنانے کے لیے چند بار کو شش کرنے کے بعد اچھی روٹی بنا سکتےہیں۔ میں آپ کو سمجھانے کی پوری کوشش کروں گی کہ میں روٹی کیسے بناتی ہوں ، آئیے اسے بناتے ہیں۔
روٹی آٹا۔
اجزاء:
دو کپ - سفید میدہ
3/4 - ۔تین چوتھائی کپ نیم گرم پانی
ایک چائے کا چمچ - نمک۔
ایک چائے کا چمچ خشک خمیر۔
طریقہ:
اگر آپ کے پاس اسٹینڈ مکسچر ہے تو آپ آٹا ہک کو لگا کے آٹا گوندہ سکتے ہیں ۔ میرے پاس ایک ہے لیکن ، میں اپنے ہاتھ سےآٹا بنانا پسند کرتی ہوں۔ اگر آپ کے پاس اسٹینڈ مکسچر نہیں ہے تو آپ ہاتھ سے آٹا بنا سکتے ہیں۔
ایک درمیانی پرات میں ، آٹا ، نمک اور خمیر کو اپنے ہاتھوں سے اچھی طرح مکس کریں۔ آہستہ آہستہ پانی ڈالنا شروع کریں۔ جبتک آٹا ہموار اور لچکدار نہ ہو 8 منٹ تک گوندیں۔ پرات کو ڈھانپیں اور آٹا کو کم از کم ایک گھنٹہ رسٹ کے لیے رکھ دیں۔ میںہمیشہ دو سے تین دن کے لیے آٹا بناتی ہوں۔ اگر آپ اسے دو سے تین دن کے لیے بنانا چاہتے ہیں تو آٹا کو فرج میں ایئر ٹائٹ کنٹینرمیں ڈال دیں ، جیسا کہ میں کرتی ہوں ۔
آٹے کو بارہ برابر گول گیندوں کی شکل کے پیڑوں میں تقسیم کریں۔ اگر آپ گول گول روٹی چاہتے ہیں تو آپ کو پیڑوں کی اچھیشکل بنانے کی ضرورت ہے۔ پیڑوں کو ایک طرف رکھیں اور ایک وقت میں ایک استعمال کریں۔
روٹی کو رول کرتے وقت اسے ڈسٹ کرنے کے لیے ایک پیالے میں کچھ خشک آٹا لیں۔ پیڑے کو خشک آٹے میں ڈبوہیں اوراسےبیلنے سے پہلے اسے چاروں طرف خشک میدہ لگا لیں تا کہ ہاتھ سے چپکے نہں ۔ روٹی پیلتے وقت یہ رولنگ بورڈ کے ساتھ نہ چپکنے میں مدد کرتا ہے۔
بیلن کا استعمال کرتے ہوئے ہر گیند کو گول شکل "روٹی" میں رول کریں ، روٹی کوگرم (توا) پین میں پکائیں۔ اسے ایک طرف ایکمنٹ پکائیں اور پھر اسے دوسری طرف پلٹیں
روٹی کے کناروں کو کچن کے تولیے کے ساتھ دبائیں ، اسے ایک منٹ درمیانی آنچ پر پکائیں جب تک کہ نیچلی سائیڈ پر بھورےدھبے نہ بن جائیں ۔ جب روٹی دونوں طرف سے پک جائے تو روٹی کو فوری طور پر توے سے اُتار کر گرم دسترخوان میں رکھیں۔روٹی میں کچھ سیاہ اور بھورے دھبے ہونے چاہئیں۔ اس کا مطلب ہے روٹی پک گئی ہے گرم روٹی کو کسی بھی سبزی یا سالنکے ساتھ پیش کریں۔
نوٹ: 1- روٹی کو ڈھانپ کے رکھیں ورنہ روٹی نرم نہیں ریے گی ۔
- اس بات کو یقینی بنائیں کہ توا (پین) گرم ہے اس سے پہلے کہ آپ اس پر روٹی ڈالیں۔
ذخیرہ کرنے کا طریقہ:
میں روٹی ذخیرہ نہیں کرتی کیونکہ میں ہر بار تازہ روٹی تیار کرتی ہوں لیکن کچھ لوگ کام کرتے ہیں اور ان کے پاس اسے تازہ بنانے کاوقت نہیں ہوتا ہے۔ وہ لوگ روٹی ذخیرہ کرسکتے ہیں۔ اگر آپ اسے دو سے تین دن کے لیے ذخیرہ کرنا چاہتے ہیں تو روٹی کو ٹاولپیپر پر رکھیں اور پھر اسے ایلومینیم ورق میں رول کریں۔ اسے فریج میں رکھیں لیکن ، اگر آپ اسے طویل عرصے کے لیے فریزکرنا چاہتے ہیں تو ہر روٹی کے درمیان پارچمنٹ پیپر رکھیں ۔ پھر تمام روٹیوں کو فریزر بیگ میں ڈالیں اور اسے فریز کریں۔
کیسے دوبارہ گرم:
جب آپ استعمال کرنا چاہتے ہیں تو اسے فریزر سے نکال کر ایک منٹ کے لیے مائکروویو میں دوبارہ گرم کریں اور پیش کریں۔
Comments
Post a Comment