Homemade Simple pancakes
Simple Pancakes for My Dear Granddaughter!
This is a recipe I have been making for my children for years, and it has always been their favourite breakfast.
Now I make these pancakes for my granddaughter because whenever she visits us, she always wants pancakes for breakfast.
I make them for her, and she eats them off the plate faster than I can cook them! When she says, “Grandmama, I love these pancakes,” believe me, I feel so proud. I hope that when she grows up, this recipe will become one of her family’s favourites too!
I make these delicious pancakes with just a few simple ingredients that we already have in our kitchen.
Believe me, this is a recipe worth handing down to your children and grandchildren.
Let’s make these pancakes together without wasting any time!
Pancake Ingredients
Makes 4 pancakes
● 1 cup all-purpose flour
● 1/4 tsp baking powder
● 1 tsp sugar
● A pinch of salt
● 1 egg
● 1 tbsp yogurt
● 1 cup milk
Method
In a bowl, add the milk and egg and mix well.
Add the flour gradually while mixing, then add all the other ingredients.
Mix until the batter is smooth. Cover and set aside for 30 minutes.
Tip: If you let the batter sit in the refrigerator overnight and make the pancakes the next morning, they will be even more flavourful and fluffy.
Heat 1 tbsp of oil in a pan over medium heat.
Pour about 1/4 cup of batter into the pan for each pancake.
Cook until bubbles form on the surface.
Flip the pancake and cook for another 1–2 minutes.
Transfer to a serving plate. Continue making the rest of the pancakes, adding about 1 tsp of oil to the pan before pouring in each batch of batter.
I garnished these pancakes with my granddaughter’s favourite blueberries and strawberries, but you can use your children’s favourite fruits and serve them with syrup!
Enjoy these delicious homemade pancakes with your loved ones! ❤️
میری پیاری پوتی کے لیے گھر کے بنےہوئے سادہ پین کیکز
یہ ایک ایسی ترکیب ہے جو میں کئی سالوں سے اپنے بچوں کے لیے بناتی آ رہی ہوں، اور یہ ہمیشہ سے ان کا پسندیدہ ناشتہ رہا ہے۔
اب میں یہ پین کیکس اپنی پوتی کے لیے بناتی ہوں، کیونکہ جب بھی وہ ہمارے گھر آتی ہے، ناشتے میں ہمیشہ پین کیکس ہی مانگتی ہے۔
میں اس کے لیے پین کیکس بناتی ہوں اور وہ انہیں اتنی تیزی سے پلیٹ سے کھا جاتی ہے کہ جتنی دیر میں میں بناتی ہوں، اس سے بھی پہلے ختم کر دیتی ہے! جب وہ کہتی ہے، “گرینڈما، مجھے یہ پین کیکس بہت پسند ہیں،” تو یقین کریں، میرا دل خوشی اور فخر سے بھر جاتا ہے۔ میری دعا ہے کہ جب وہ بڑی ہو تو یہ ترکیب اس کے اپنے خاندان کی بھی پسندیدہ بن جائے!
میں یہ مزیدار پین کیک صرف چند ایسی سادہ چیزوں سے بناتی ہوں جو عام طور پر ہمارے کچن میں موجود ہوتی ہیں۔
یقین کریں، یہ ایسی ترکیب ہے جو اپنے بچوں اور پوتے پوتیوں کو ضرور سکھانی چاہیے۔
تو آئیے بغیر وقت ضائع کیے یہ مزیدار پین کیکس بناتے ہیں!
پین کیکز کے اجزاء
4 پین کیکز کے لیے
- ایک کپ میدہ
- 1/4 ایک چوتھائی چائے کا چمچ بیکنگ پاؤڈر
- ایک چائے کا چمچ چینی
- ایک چٹکی نمک
- ایک انڈا
- ایک کھانے کا چمچ دہی
- ایک کپ دودھ
ترکیب
ایک پیالے میں دودھ اور انڈا ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
میدہ تھوڑا تھوڑا کرکے شامل کرتے جائیں اور ساتھ مکس کرتے رہیں۔ پھر باقی تمام اجزاء شامل کر دیں۔
اچھی طرح مکس کریں تاکہ بیٹر بالکل ہموار ہو جائے۔ اسے ڈھانپ کر 30 منٹ کے لیے رکھ دیں۔
مشورہ: اگر آپ بیٹر کو رات بھر فریج میں رکھ دیں اور اگلی صبح پین کیکس بنائیں تو یہ مزید ذائقے دار اور پھولے پھولے بنیں گے۔
ایک پین میں درمیانی آنچ پر 1 کھانے کا چمچ تیل گرم کریں۔
ہر پین کیک کے لیے تقریباً 1/4 کپ بیٹر پین میں ڈالیں۔
اس وقت تک پکائیں جب تک اوپر چھوٹے چھوٹے بلبلے بننے نہ لگیں۔
پین کیک کو پلٹ دیں اور مزید 1–2 منٹ پکائیں۔
پین کیک کو پلیٹ میں نکال لیں۔ باقی پین کیکس بھی اسی طرح بنائیں اور ہر بار بیٹر ڈالنے سے پہلے پین میں تقریباً 1 چائے کا چمچ تیل ڈالیں۔
میں نے ان پین کیکس کو اپنی پوتی کے پسندیدہ بلیو بیریز اور اسٹرابیریز سے سجایا ہے، لیکن آپ اپنے بچوں کے پسندیدہ پھل استعمال کر سکتے ہیں اور ساتھ میں سیرپ بھی پیش کر سکتے ہیں!
اپنے پیاروں کے ساتھ ان مزیدار گھر کے بنے ہوئے پین کیکس کا لطف اٹھائیں! ❤️

















Comments
Post a Comment