Adana Sheet Kebabs in My Ways
Adana Sheet Kebabs
I ate these kebabs at an Istanbul restaurant, and they were so delicious. We went there two or three times just to eat them, but unfortunately the restaurant closed. So I tried making these kebabs at home a few times, and they turned out really delicious. Everyone liked them, so I decided to share this recipe with you.
Let’s make these kebabs my way!
Preheat the oven to 425°F.
Ingredients
- 2 lbs ground meat
- 1 small onion
- 4 cloves garlic
- 1/2 red bell pepper
- A handful of fresh coriander
- 1 tsp paprika powder
- 1 tsp tomato paste
- 1 tsp sumac
- 1/2 tsp cumin powder
- 1 tsp salt
- 2 tbsp oil
- 1/4 tsp black pepper
Method
Grind the onion, bell pepper, and garlic into a paste.
Place the paste in a fine mesh strainer and squeeze out all the liquid.
Now add this paste to a bowl with the ground meat, all the spices, oil, and fresh coriander.
Mix everything well with your hands.
Transfer the mixture to a sheet pan and spread it evenly across the bottom.
Now cut long vertical lines with a butter knife to give it the shape of kebabs.
Then make small indentations with the back of a butter knife or spatula.
Bake for 20–25 minutes, then broil for 3–4 minutes — but keep an eye on it!
For the Sauce
In a bowl, add:
Mix well and set aside.
For the Salad
In a bowl, combine:
- 1 cup tomatoes, cut into cubes
- 1/2 onion (red or white), thinly sliced
- Some fresh coriander or parsley
- 1 tsp sumac
- 1 tbsp lemon juice
- Salt to taste
- A pinch of black pepper
Mix well and let it sit for a few minutes.
A beautiful view in New York city ❤️
Place the kebabs on a serving plate with salad, boiled basmati rice, or vegetable biryani. Pour the sauce on top and enjoy!
ادانا شیٹ کباب
میں نے یہ کباب استنبول کے ایک ریسٹورنٹ میں کھائے تھے، اور یہ بہت ہی مزیدار تھے۔ ہم صرف یہ کباب کھانے کے لیے وہاں دو تین بار گئے، لیکن بدقسمتی سے وہ ریسٹورنٹ بند ہو گیا۔ پھر میں نے یہ کباب گھر پر چند بار بنا کر دیکھے، اور وہ بہت ہی لذیذ بنے۔ سب کو بہت پسند آئے، اس لیے میں نے سوچا یہ ترکیب آپ کے ساتھ بھی شیئر کروں۔
آئیے، میرے طریقے سے یہ کباب بناتے ہیں!
اوون کو 425°F پر پہلے سے گرم کر لیں۔
اجزاء
- دو پاؤنڈ قیمہ
- ایک چھوٹی پیاز
- چار جوے لہسن
- آدھی لال شملہ مرچ
- ایک مٹھی تازہ ہرا دھنیا
- ایک چائے کا چمچ پاپریکا پاؤڈر
- ایک چائے کا چمچ ٹماٹر پیسٹ
- ایک چائے کا چمچ (samuc) سماق
- آدھاچائے کا چمچ زیرہ پاؤڈر
- ایک چائے کا چمچ نمک
- دو کھانے کے چمچ تیل
- 1/4 ایک چوتھای چائے کا چمچ کالی مرچ
طریقہ
پیاز، شملہ مرچ اور لہسن کو پیس کر پیسٹ بنا لیں۔
اب اس پیسٹ کو باریک چھلنی میں ڈال کر اس کا سارا پانی اچھی طرح نچوڑ لیں۔
(اس سے قیمہ زیادہ گیلا نہیں ہوگا۔)
اب اس پیسٹ کو ایک بڑے برتن میں قیمے، تمام مصالحوں، تیل اور تازہ ہرے دھنیا کے ساتھ شامل کر دیں۔
اپنے ہاتھوں سے سب چیزوں کو اچھی طرح مکس کریں۔
اب اس آمیزے کو ایک شیٹ پین یا بیکنگ ٹرے میں منتقل کریں اور نیچے کی سطح پر یکساں پھیلا دیں۔
اب بٹر نائف کی مدد سے لمبی سیدھی لکیریں لگا دیں تاکہ کبابوں کی شکل بن جائے۔
پھر بٹر نائف یا اسپاتولا کی پشت سے ہلکے ہلکے نشان بنا دیں۔
اب اسے 20–25 منٹ بیک کریں، پھر 3–4 منٹ کے لیے برائل کریں — لیکن اس پر نظر رکھیں۔
سوس کے لیے
ایک پیالے میں شامل کریں:
- تین کھانے کے چمچ دہی
- 1/2 آدھا چائے کا چمچ پاپریکا
- 1 ایک کھانے کا چمچ لیموں کا رس
- 1ایک چائے کا چمچ تیل
- ایک چٹکی نمک
سب چیزوں کو اچھی طرح مکس کریں اور ایک طرف رکھ دیں۔
سلاد کے لیے
ایک پیالے میں شامل کریں:
- 1 ایک کپ ٹماٹر، کیوبز میں کٹے ہوئے
- 1/2آدھی پیاز (لال یا سفید)، باریک کٹی ہوئی
- تھوڑا سا تازہ ہرا دھنیا یا پارسلے
- 1ایک چائے کا چمچ سماق
- 1 ایک کھانے کا چمچ لیموں کا رس
- نمک حسبِ ذائقہ
- ایک چٹکی کالی مرچ
سب چیزوں کو اچھی طرح مکس کریں اور چند منٹ کے لیے رکھ دیں۔
پیش کرنے کا طریقہ
کبابوں کو ایک سرونگ پلیٹ میں سلاد، ابلے ہوئے باسمتی چاول یا ویجیٹیبل بریانی کے ساتھ رکھیں۔ اوپر سے سوس ڈالیں اور مزے سے کھائیں!
اگر آپ کو میری ریسیپی پسند آئے تو ضرور مجھے لکھیں خوشی ہو گی یہ جان کے!۔
















Comments
Post a Comment