The best Kebabs( patties)
The Best Kebab Patties
The best kebab patties are made with simple ingredients you probably already have at home!
Kebabs are ground meat patties that are typically flavoured with onions, basic spices, breadcrumbs, and egg.
I have already shared a kebab recipe before, but these are a little different.
You can make them with beef, lamb, or chicken. These kebabs taste fantastic! Sometimes I use this same mixture to make seekh kebabs as well.
You can shallow-fry them in a pan, cook them in an air fryer, grill them, or bake them in the oven. Today, I am making them in the oven.
Ingredients
- 1 lb ground meat
- ¼ tsp fennel seeds
- 1 onion, finely chopped
- 1 tbsp coriander powder
- 1 tsp cumin powder
- ¼ tsp cayenne pepper
- ½ tsp paprika
- 1 tsp ginger powder
- 1 tbsp garlic paste or garlic powder
- 2 tbsp gram flour (chickpea flour)
- 1 egg
- 1 tsp salt
- Fresh coriander (cilantro), chopped
- 1 tbsp tomato purée
Method
In a large bowl, combine the ground meat, onion, spices, gram flour, tomato purée, fresh coriander, and egg.
Mix everything well with your hands until all the ingredients are evenly combined.
Cover the bowl and refrigerate for as long as you can. However, let the mixture marinate for at least 30 minutes.
Remove the mixture from the fridge. With wet hands, take a small portion of the meat mixture and shape it into patties.
Place the patties on a baking tray.
Preheat the oven to 400°F. Place the tray on the first rack and bake for about 12–15 minutes, or until the kebabs are nicely browned and cooked through.
For extra colour, you can switch the oven to High Broil for the last 1–2 minutes, keeping a close eye on them to prevent burning.
Your delicious kebab patties are ready to serve!
Serve them with your favourite rice and salad.
If you make these kebabs, please let me know in the comments below how they turned out!
A Little Story
When my children were young, I used to make these kebab patties for burgers twice a week. They were perfect for school lunches and picnics.
Making homemade patties is a wonderful experience. After marinating, they come together in just a few minutes and are so easy to prepare.
I also love making these whenever I host family dinners. They pair beautifully with any kind of rice, salad, or even tucked into burger buns.
Enjoy! ❤️
بہترین کباب پیٹیز
بہترین کباب پیٹیز بہت ہی سادہ اجزاء سے بنتی ہیں، جو غالباً آپ کے گھر میں پہلے سے موجود ہوتے ہیں!
کباب قیمے سے بنائے جانے والے پیٹیز ہوتے ہیں جن میں عموماً پیاز، بنیادی مصالحے، بریڈ کرمبز اور انڈا شامل کیا جاتا ہے۔
میں پہلے بھی کباب کی ایک ترکیب شیئر کر چکی ہوں، لیکن یہ والی اس سے تھوڑی مختلف ہے۔
آپ انہیں گائے کے گوشت، بکرے کے گوشت یا چکن سے بنا سکتے ہیں۔ یہ کباب بے حد لذیذ بنتے ہیں! کبھی کبھی میں یہی آمیزہ سیخ کباب بنانے کے لیے بھی استعمال کرتی ہوں۔
آپ انہیں ہلکے تیل میں فرائی کر سکتے ہیں، ایئر فرائر میں پکا سکتے ہیں، گرِل کر سکتے ہیں یا اوون میں بیک کر سکتے ہیں۔ آج میں انہیں اوون میں بنا رہی ہوں۔
اجزاء
- ایک پاؤنڈ قیمہ
- ایک چوتھائی چائے کا چمچ سونف
- ایک درمیانی پیاز، باریک کٹی ہوئی
- ایک کھانے کا چمچ دھنیا پاؤڈر
- ایک چائے کا چمچ زیرہ پاؤڈر
- ایک چوتھائی چائے کا چمچ لال مرچ (کایین)
- آدھاچائے کا چمچ پاپریکا
- ایک چائے کا چمچ ادرک پاؤڈر
- 1ایک کھانے کا چمچ لہسن کا پیسٹ یا لہسن پاؤڈر
- دو کھانے کے چمچ بیسن
- ایک انڈا
- ایک چائے کا چمچ نمک
- تازہ ہرا دھنیا، باریک کٹا ہوا
- ایک کھانے کا چمچ ٹماٹر پیوری
طریقہ
ایک بڑے پیالے میں قیمہ، پیاز، تمام مصالحے، بیسن، ٹماٹر پیوری، ہرا دھنیا اور انڈا ڈال کر ہاتھوں سے اچھی طرح مکس کریں تاکہ تمام اجزاء یکجان ہو جائیں۔
پیالے کو ڈھانپ کر جتنی دیر ممکن ہو فریج میں رکھیں۔ تاہم، کم از کم 30 منٹ کے لیے ضرور میرینیٹ ہونے دیں۔
اب آمیزہ فریج سے نکالیں۔ ہاتھوں کو ہلکا سا گیلا کریں، پھر قیمے کا تھوڑا سا حصہ لے کر پیٹیز کی شکل دیں۔
تمام پیٹیز کو بیکنگ ٹرے پر رکھ دیں۔
اوون کو پہلے سے 400°F پر گرم کریں۔ ٹرے کو اوون کی درمیانی ریک پر رکھ کر تقریباً 12 سے 15 منٹ بیک کریں، یا جب تک کباب اچھی طرح براؤن اور مکمل پک نہ جائیں۔ اگر آپ مزید خوبصورت رنگ چاہتے ہیں تو آخر میں 1 سے 2 منٹ کے لیے اوون کو ہائی بروئل پر کر دیں، لیکن ان پر نظر ضرور رکھیں تاکہ جلنے نہ پائیں۔
آپ کی مزیدار کباب تیار ہیں!
انہیں اپنی پسند کے چاول اور سلاد کے ساتھ پیش کریں۔
اگر آپ یہ کباب بنائیں تو ضرور بتائیں کہ یہ کیسے بنے۔ اپنی رائے نیچے کمنٹس میں شیئر کریں!
ایک چھوٹی سی بات
جب میرے بچے چھوٹے تھے تو میں ہفتے میں دو بار انہی کباب پیٹیز سے برگر بنایا کرتی تھی۔ یہ اسکول کے لنچ باکس اور پکنک کے لیے بہترین رہتے تھے۔
گھر میں بنے ہوئے پیٹیز کی بات ہی کچھ اور ہوتی ہے۔ میرینیٹ ہونے کے بعد یہ صرف چند منٹوں میں تیار ہو جاتے ہیں اور بنانا بھی بہت آسان ہے۔
جب بھی گھر میں فیملی ڈنر ہو، مجھے یہ کباب ضرور بنانا پسند ہے۔ یہ ہر قسم کے چاول، سلاد یا برگر بن میں رکھ کر بھی بہت مزیدار لگتے ہیں۔
مزے سے بنائیں اور شوق سے کھائیں! ❤️










Comments
Post a Comment